Header Ads Widget

header ads

Sushant Death was murder or suicide Post-mortem report of Indian actor. سوشانت کی موت خودکشی یا قتل پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی

Sushant Death was murder or suicide Post-mortem report of Indian actor.

سوشانت کی موت قتل یا خود کشی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی جانب سے 14 جون کی دوپہر کو خودکشی کی خبرنے بھارت سمیت دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو شدید غم زدہ کر دیا۔خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ممبئی کے کوپر ہاسپٹل کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کا سبب دم گھٹنا بتایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پھندے کی وجہ سے اداکار کا دم گھٹا، جس وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔سشانت سنگھ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کیا گیا جو کہ منفی آیا ہے۔

اداکار کی لاش سے کچھ نمونے لے کر فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے ہیں جن کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔تاہم اداکار کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دم گھٹنا ہی ان کی موت کا سبب بتایا گیا ہے۔سوشانت سنگھ راجپوت کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی گئی اور ان کے دیگر اہل خانہ ریاست بہار سے بمبئی پہنچ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی رائشگاہ پر خودکشی کرلی تھی، 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کی پھندہ لگی لاش ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے ملی، اطلاع پر پولیس نے اداکار کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کے کمرے کے دروازے کو توڑ کر ان کی لاش کو پھندے سے اتارا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت کی لاش ممبئی کے علاقے باندرہ میں انکی رہائشگاہ سے برآمد ہوئی۔

ممبئی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کی، تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت نے دوستوں کی موجودگی میں اپنی رہائش گاہ پر خود کو کمرے میں بند کرکے مبینہ طور پر خودکشی کی۔ خیال رہے کہ سشانت سنگھ کی آخری فلم 2019 میں 'چھچھورے' کے نام سے ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔ لاک ڈاؤن کے بعد انکی ایک اور فلم 'دل بیچارہ' آنے والی تھی۔ اس سے قبل معروف بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی پر بننے والی فلم میں بھی سشانت سنگھ مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔

نومبر میں سوشانت سنگھ شادی کرنے والےتھے۔

سوشانت سنگھ کی شادی رواں سال نومبر میں طے پائی تھی۔تفصیلات کے مطابق سشانت سنگھ کے کزن نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکی کا نام بتائے بغیر بتایا کہ اداکار کے اہلخانہ ان کی شادی کی تیاری کر رہے تھے۔

انہوں نے تقریب کے لیے جلد ممبئی آنے کا بھی ارادہ کر لیا تھا۔اداکار کے کزن کا مزید کہنا تھا کہ شادی کی تقریب چھوٹے پیمانے پر ہونا تھی۔جس میں صرف خاندان کے چند افراد اور دوستوں نے شرکت کرنا تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز معروف بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی رائشگاہ پر خودکشی کرلی تھی، 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کی پھندہ لگی لاش ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے ملی، اطلاع پر پولیس نے اداکار کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کے کمرے کے دروازے کو توڑ کر ان کی لاش کو پھندے سے اتارا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت کی لاش ممبئی کے علاقے باندرہ میں انکی رہائشگاہ سے برآمد ہوئی۔ ممبئی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کی، تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت نے دوستوں کی موجودگی میں اپنی رہائش گاہ پر خود کو کمرے میں بند کرکے مبینہ طور پر خودکشی کی۔

خیال رہے کہ سوشانت سنگھ کی آخری فلم 2019 میں 'چھچھورے' کے نام سے ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔ لاک ڈاؤن کے بعد انکی ایک اور فلم 'دل بیچارہ' آنے والی تھی۔ اس سے قبل معروف بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی پر بننے والی فلم میں بھی سشانت سنگھ مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔ اداکار کی جانب سے خودکشی کرنے کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب کہ 2 دن قبل ہی ان کی مینیجر 28 سالہ ڈیشا سالین اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئی تھیں۔

Sushant Singh Rajput’s Maternal Uncle Claims he Was Murdered, Demands CBI Probe

سوشانت سنگھ راجپوت کے ماموں کا دعویٰ ہے کہ ان کا قتل کیا گیا ہے ، سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ۔


اس کے ماموں ، آر سی سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ اس کے بھتیجے نے خودکشی نہیں کی تھی لیکن حقیقت میں اسے قتل کردیا گیا تھا۔ انہوں نے اس معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ریاستی پولیس پر اعتماد نہیں ہے لہذا سی بی آئی جیسی مرکزی ایجنسی سے تحقیقات کے خواہاں ہیں۔


Post a Comment

0 Comments