Petrol Price in Pakistan.
Don't worry, petrol is still cheaper than in January.
گھبرانا نہیں ہے پٹرول جنوری کے مقابلے میں اب بھی سستا ہے۔
یکم جنوری
کو پیٹرول کی قیمت 116روپے فی لیٹر تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت 127روپے فی لیٹر تھی
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی
قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
پاکستان میں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ کچھ عرصے سے کمی کی جا رہی تھی لیکن اب
ان میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا
اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نفاذ ہر ماہ کی
پہلی تاریخ سے ہوتا تھا جبکہ اس مرتبہ نئی قیمتوں کا اطلاق 27 جون رات 12 بجے سے
ہی ہو گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پٹرولیم
مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کیے جانے کے بعد وزارت خزانہ نے
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق۔
پیٹرول 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100روپے 10پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت 21 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 101 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 23روپے 50پیسے فی لیٹر اضافے
کے بعد نئی قیمت 59روپے 6 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
جبکہ لائٹ
ڈیزل کی قیمت میں 17روپے 84پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت
55روپے 98 پیسے مقرر ی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں گزشتہ ماہ تیل کی
قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر بھی کم ہے۔
اس لئے
عالمی منڈی کے مقابلہ میں تیل کی قمیت میں اضافہ 31.58فی لیٹر بن رہا تھا جبکہ حکومت
نے پیٹرول کی قیمت میں 25.58روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔اسی طرح ڈیزل کی قمیت فی لیٹر24.31روپے
بن رہی تھی تاہم اس میں 21,31روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر عمر ایوب خان
نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انتہائی
کم ہیں۔
0 Comments