Leading
TV anchor Tariq Aziz has passed away
معروف ٹی وی اینکر طارق عزیز انتقال کر گئے
پاکستان ٹی وی کے سب
سے پہلے نیوز کاسٹر اینکر اور مشہور پروگرام نیلام گھر جو بعد میں طارق عزیز کے نام سے موسوم کر دیا
گیا، کے بانی طارق
عزیز اس دنیا سے فانی
دنیا سے رخصت ہو گئے۔
انہوں نے اپنے کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور پی ٹی وی کے آغاز پر
وہ نہ صرف اس کے اولین اینکر بنے بلکہ بزم طارق عزیز، نیلام گھر اور طارق عزیز شو
کے نام سے ان کا پروگرام چار دہائیوں تک پی ٹی وی کا سب سے معروف پروگرام رہا۔
طارق عزیز کو ادبی خدمات کے اعتراف میں انیس سو بانوے میں پرائڈ آف
پرفارمنس سے نوازا گیا۔
طارق عزیز ایک ادیب، شاعر اور سیاست دان بھی تھے۔
وہ انیس سو ستانوے میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب
ہوئے،انیس سو ننانوے میں مسلم لیگ نون کی حکومت ختم ہوئی تو طارق عزیز نے مسلم لیگ
(ق) میں شمولیت اختیارکی،تاہم انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرکے دوبارہ ٹی
وی کا رخ کیا۔
طارق عزیز نے فلم انڈسٹری میں بھی کام کیا،1967 میں انہوں نے اپنے
وقت کے سپراسٹار وحید مراد اور زیبا کے ہمراہ فلم انسانیت میں کام کیا جبکہ ان کی
فلم سالگرہ سینما سکرین پر سپر ہٹ رہی، وہ ایک طرف اپنا ٹی وی پروگرام کرتے تھے،
دوسری طرف مشاعروں کی رونق بڑھاتے تھے اور اس کے ساتھ فلاح انسانیت کے لئے بھی
مختلف سرگرمیاں منعقد کرتے رہتے تھے۔
28 اپریل 1936 کو مشرقی پنجاب کے ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ساہیوال میں اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی اور ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا تھا۔
0 Comments